امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ بھی متعدد آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ بھی متعدد آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے

واشنگٹن ( آن لائن ) نفرت انگیز بیانات دینے والے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی پاناما لیکس کی زد میں آ گیا ، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی آئی جے کے ڈیٹا بیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے متعدد آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔متنازعہ بیانات دینے والے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاناما لیکس کے بھنور میں پھنس گئے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی آئی جے کے ڈیٹا بیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے رجسٹرد کمپنیاں برٹش ورجن آئی لینڈ، پاناما اور سمووا میں رجسٹرڈ ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق پاناما پیپرز کی تحقیقات کرنے والے آئی سی آئی جے کے ڈیٹا بیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام تین ہزار 540 بار آیا ہے۔اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے ری پبلکن پارٹی کے ارب پتی امیدوار ٹرمپ نے اپنا نام سرمایہ کاروں کو فروخت کیا ہے جس کی وجہ سے ممکن ہے کہ ان آف شور کمپنیوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہ ہو ۔

مزید : صفحہ اول


loading...