چودھری نثار سے برطاوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون بڑھانے پر غور

چودھری نثار سے برطاوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون ...

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈربو کی ملاقات ، انسداد دہشتگردی کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان مزید تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت سلامتی ، انسانی سمگلنگ اور منظم جرائم کی روک تھام کیلئے تعاون سمیت عمر فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر داخلہ کے دورہ برطانیہ میں اٹھائے گئے مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈربو نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی طرف سے جاری آپریشن میں ملنے والی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرے گا، دونوں رہنماؤں نے عمران فاروق قتل کیس میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...