علی حید ر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پرر کن صوبائی اسمبلی فائزہ ملک نے مٹھائی تقسیم کی
لاہور( نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی صاحبزادے علی حید ر گیلانی کی تین سال بعد بحفاظت بازیابی پرر کن اسمبلی فائزہ ملک نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر مٹھائی تقسیم کی جبکہ خواتین اراکین اسمبلی مبارکباد یتے رہے ۔ بدھ کے روز پیپلز پارٹی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مٹھائی تقسیم کی جبکہ تحر یک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی بھی فائزہ ملک کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وہاں آئی او ر انکو علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکبادیں دیں فائزہ ملک نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی اور گھر کو واپسی نہ صرف گیلانی خاندان بلکہ پیپلز پارٹی کے لئے بھی مسرت کا باعث ہے ۔