لنڈی کوتل ، لوئے شلمان میں طوفانی بارش ، سیلابی ریلیمیں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ، 2زخمی
خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) خیبر ایجنسی۔لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں گاڑی سیلابی ریلی میں بہہ گئی ،چار افراد جاں بحق ،دو زخمی،زخمیوں کو لنڈی کوتل ہسپتال پہنچا دیا گیا،تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے لوئے شلمان اوگدہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات شدید بارش میں گاڑی نمبر 535سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی گاڑی میں چھ افراد میں سے چار پانی میں بہہ جانے سے جاں بحق ہوگئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو افراد کو زندہ بچالیا مرنے والوں میں وارث یوسف خیل کی بیوی اور دوبیٹیاں شامل ہیں جبکہ ایک خانہ گل کی 14سالہ بیٹی بھی سیلابی پانی میں بہہ جانے سے جاں بحق ہوگئی میرم اور یوسف کو زخمی حالت میں لنڈی کوتل ہسپتا ل پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔۔۔۔۔۔