کراچی ،وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل برین ہیتھ نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری علیم الدین بلو بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اکتوبر میں نیویارک میں ہونے والی بزنس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ کانفرنس میں صحت، انفارمینشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں پر ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے۔