عدالت کا عزیربلوچ کو ریمانڈ پورا ہونے پرجیل بھیجنے کا حکم

عدالت کا عزیربلوچ کو ریمانڈ پورا ہونے پرجیل بھیجنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیربلوچ کو 14 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پرجیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو 14 روزمیں چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وارکے اہم کردار سردارعزیربلوچ کو 14 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پربدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ عزیر بلوچ کے منہ پر سفید کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران عدالت نے سردار عزیر بلوچ کو جیل بھیجنے کا حکم صادر کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی وہ 14 روز میں ملزم کے خلاف چلان پیش کرے تاکہ ہائی پروفائل کیس میں جاری عدالتی کاروائی کا عمل تیز تر ہوسکے۔ اس موقع پرعدالت نے عزیر بلوچ کا طبی معائنہ کروانے کا بھی حکم دیا۔یاد رہے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے خلاف قتل،اقدام قتل،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی سینکڑوں ایف آئی آر درج ہیں،دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ کارروائیاں سندھ حکومت کے چند سابق وزراء کے کہنے پر کیں تھیں جبکہ سہولت کار کے طور پر پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدرعبد القادر پٹیل کا نام لیا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...