کراچی، سعید بھرم نے 50افراد کے قتل اور زمینوں پر قبضے کا اعتراف کر لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں ۔ بھرم نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ 50 افراد کو قتل اور کراچی کی بیشتر زمینوں پر قبضے بھی کئے ۔ملزم نے بد نام زمانہ دہشت گرد اجمل پہاڑی، قاضی منہاج اور رئیس ماما سے دوستی کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم نے مہاجر قومی مومنٹ کے رہنما آفاق آحمد پر فائرنگ میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیاہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے مختلف علاقوں میں کی گئی قتل کی 50 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔ ملزم نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ وہ بھارت ، ملائشیا اور دبئی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا ہے ۔ ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے اجمل پہاڑی ، قاضی منہاج اور رئیس ماما سے بھی قریبی تعلقات تھے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں زمینوں پر قبضہ سمیت سیاسی جماعت کے رہنما آفاق احمد کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔