تحصیل ٹانک کے ناظمین فنڈ کٹوتی پر سراپا احتجاج ،جلوس اورریلی

تحصیل ٹانک کے ناظمین فنڈ کٹوتی پر سراپا احتجاج ،جلوس اورریلی
  • کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )تحصیل کاٹلنگ کے ناظمین نے فنڈمیں کٹوتی پر سراپااحتجاج جلوس اور ریلی نکالی۔اس سلسلے میں ویلیج ناظمین مکرم خان ، محمد ادریس ،ارشد علی،شاکر اسلام ،غلام محمدکشورکی قیادت میں کاٹلنگ بازار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔انھوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی مختلف بازاروں سے گزر تے ہو ئے لوند خوڑ چوک میں جلسے کی شکل اختیار کی۔جلوس کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ حکومت کی طرف سے ویلیج کونسل کے فنڈ میں 75% فیصد کمی کر کے ہمارا مذاق اُڑانا شروع کر دیا ۔جبکہ 12 لاکھ فنڈ 13 ممبران کے لئے مختص کیا ہے۔جو ہمارے لئے باعث شرم ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ویلیج کونسل فنڈ بحال نہ کیا تو وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...