اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں اعلیٰ کوالٹی کی غیرملکی منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گروہ کے اہم کارندے کو پلز نامی کیپسول کی کھیپ سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیفنس کے علاقے خیابان سحر میں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرکے گروہ کے اہم کارندے کوگرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان پلز نامی کیپسول نوجوان لڑکیوں کو ڈیفنس ،کلفٹن ،گذری ،بوٹ بیسن اور درخشاں میں ان کے گھروں تک پہنچاتے ہیں ۔گرفتار ہونے والا ملزم فرحان عرف فیضی دبئی اور دیگر ممالک سے منشیات کراچی اسمگل کرتا تھا۔م بذریعہ فضائی سفر بیشتر اوقات میں منشیات کراچی لاتا رہا ہے ۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ تمام کراچی:تمام معاملات اسلام آباد سے چیف نامی افغانی شخص دیکھتا ہے ۔ذرائع کے مطابق فرحان اس سے قبل 12مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے ۔کراچی:قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی مداخلت پر رہا ہوتا رہااور اعلی افسران کی سرپرستی کے باعث ملزم کیخلاف کبھی مقدمہ درج نہ ہوا ۔ملزم کو اس سے قبل سی ٹی ڈی اور ایس آئی یو بھی گرفتار کر چکی ہے ۔ملزم فرحان کیخلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ69/C درج کرلیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...