پیپلزپارٹی کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے،مولا بخش چانڈیو

پیپلزپارٹی کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے،مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکالنے کے عمل نے ہی حکمرانوں کو بحرانوں میں ڈالا ہے، آصف زرداری نے نوازشریف کے بنائے جھوٹے مقدمات میں طویل اسیری کاٹی ، آج بھی پیپلزپارٹی کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پراپنے رد عمل میں مشیراطلاعات نے کہاکہ نواز شریف کے ادوار میں بے نظیر بھٹو شہید پر جھوٹے کیس بنائے گئے، سب سے زیادہ اذیتیں دی گئیں،نواز شریف نے ہی آصف زرداری کو سینیٹر شپ کا حلف تک اٹھانے نہیں دیا،بے نظیر بھٹو شہید کوملک بھر کی عدالتوں کے چکر لگوائے گئے، ججوں تک کو ٹیلیفون کر کے کیسز کو لمبا کرایا گیا۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے گئے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف سب سے زیادہ انتقامی کارروائیاں نوازشریف ادوارمیں ہوئی ہیں۔