پاکستان میں پہلی ویلتھ مینجمنٹ کانفرنس کا انعقاد، امکانات کا جائزہ

پاکستان میں پہلی ویلتھ مینجمنٹ کانفرنس کا انعقاد، امکانات کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی پہلی ویلتھ مینجمنٹ کانفرنس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس ایچ ایم پی کے سلوشنز کی جوبلی لائف انشورنس کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں فنانشل سیکٹر کے تمام اداروں کے نمائندوں و مقررین نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد یہ تھا کہ فنانشل انڈسٹری کے مستقبل کے امکانات بالخصوص ویلتھ مینجمنٹ سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے۔ اس کانفرنس کا موضوع 'مواقع اور چیلنجز۔ آگے بڑھنے کا راستہ' تھا جس میں ویلتھ مینجمنٹ کے وسیع تصور ، موجودہ مواقع اور ان پر عمل پیرا ہونے کی صورت میں درپیش چیلنجز کا احاطہ کیا گیا۔ کانفرنس میں اس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے قومی و بین الاقوامی سطح کے مقررین شامل تھے، جیسے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کمپاس ویلتھ مینجمنٹ گراہم ہیوز، چیئرمین مائنڈ اینڈ مارکیٹس انک میر محمد علی خان، ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ہیڈ آف ویلتھ مینجمنٹ آف بینک معاملات نور عین رملی و دیگر ہیں۔ اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جاوید احمد نے بتایا، "پاکستان میں ویلتھ مینجمنٹ سے متعلق آگہی پھیلانے کے لئے یہ ایک بڑا اور حقیقی قدم ہے۔ یہ مارکیٹ میں موجود تمام پلیئرز کو بھرپور موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی کوششوں میں اضافہ کریں اور پاکستانی عوام تک مالیاتی خدمات کی فراہمی میں وسعت لائیں۔ اس بھرپور سیشن میں تمام نمائندوں کو باہمی طور پر اور اس فیلڈ کے ماہرین سے سیکھنے میں مدد ملے گی جو اس خطے اور دنیا کے مختلف حصوں سے یہاں آئے ہوئے ہیں۔ "جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوں میں مختلف انشورنس پالیسیاں برائے زندگی ، صحت اور جنر ل بھی پیش کرتا ہے۔ جوبلی لائف پاکستان میں زندگی اور صحت کی انشورنس کے منفرد ترتیب دئیے گئے منصوبے پیش کرتی ہے جو صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی ، بچت اور تحفظِ زندگی ، خواتین کیلئے خاص بیمہ زندگی کے منصوبے ، دیہی علاقوں کیلئے انشورنس پالیسیاں اور ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لئے زندگی اور صحت کی پالیسیاں شامل ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...