پاکستان میڈیا ایجنسی کی سالانہ میٹنگ کانئے جذبوں کے ساتھ اختتام

پاکستان میڈیا ایجنسی کی سالانہ میٹنگ کانئے جذبوں کے ساتھ اختتام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پی ایم اے) کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں پاکستان میڈیا ایجنسی کی سالانہ میٹنگ 2016ء کا پرعزم اورنئے جذبوں ۔عہد اورنئے عہدوں کے ساتھ اختتام ہوا۔جس میں پی ایم اے نیوز کے عہدیداروں کے ساتھ روٹری کلب کلفٹن کے ممبران نے شرکت کی ۔پروگرام کی گیسٹ آف اونر محترمہ زینت جہاں ۔ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ تھی ۔میٹنگ کی صدارت کے فرائض سینئر صحافی اورپی ایم اے کے روحِ رواں علی عمران نے سرانجام دیئے ۔میٹنگ میں پی ایم اے کی سالانہ کارکردگی 2015ء پیش کی گئی اورنئے آنے والے پروجیکٹ پر روشنی ڈالی گئی ۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والوں مہمانوں میں روٹری کلب کلفٹن کے صدر۔ ڈاکٹرمنظرعالم ۔نورخان۔ ڈاکٹرہیرالال۔ اکبررحمان۔ عرفان اوراسٹارلنک کی سی ای او۔ شہناز رمزی ۔ افیئر پاکستان کی سی ای او، الوینا آغا۔ پی ایم اے کے محمد انیس ۔شوکت علی ۔ الطاف حسین۔ بصر احمد صدیقی ۔ توصیف شبیر ۔ محمد جاوید۔ عبید خان نے شرکت کی ۔ علی عمران نے پی ایم اے ٹی وی کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی پی ایم اے ٹی وی کی لاؤنچنگ سرمنی کاانعقاد کیاجائے گا۔ اورآخرمیں علی عمران نے تمام شرکاء مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔