مطیع الر حمن نظامی کی پھا نسی پر خاموشی شرمناک ہے ،نعمت اللہ خان

مطیع الر حمن نظامی کی پھا نسی پر خاموشی شرمناک ہے ،نعمت اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق نا ظم کراچی و سابق رکن سند ھ اسمبلی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش مطیع الر حمن نظامی کی پھا نسی پر حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے ، بھارت نواز بنگلا دیشی حکومت کے ہاتھ جماعت اسلامی کے بے گناہ رہنما ؤ ں اور حامیان پاکستان کے خون سے رنگے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کر تے ہیں ،یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی۔ نعمت اللہ خان نے کہا کہ امیر جماعت اسلا می بنگلا دیش کو پاکستان سے محبت کی سزا دی گئی ،حامیان پاکستان کو دیوار سے لگا نے پر حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ اورافسوسناک ہے ۔ بنگلہ دیشی بھارت نواز حکومت پھا نسیاں دے کر 74کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ 73 سالہ امیر جماعت اسلامی کو پھا نسی1971 میں جنگی جرائم کے بھو نڈے الزامات کے تحت دی گی ،نام نہاد ٹریبونل بھارت نواز حسینہ واجد حکومت کے اشاروں پرپا کستان سے دشمنی کو تقویت دے رہا ہے ۔نعمت اللہ خان نے کہا کہ مطیع الرحمن نظامی سے قبل بھی بھارت نواز بنگلا دیشی حکو مت جماعت اسلامی کے رہنما ملا عبد القادر سمیت3 رہنما ؤ ں کو پھانسی دے چکی ہے، حسینہ واجد بھارت کی خوشنودی اور ذاتی تسکین کیلئے بھونڈ اطرز عمل اختیار کیے ہو ئے ہے جبکہ دنیا بھر کے نام نہاد انصاف پسندحامیان پاکستان پرہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی بنے ہو ئے ہیں ۔نعمت اللہ خان نے کہا کہ عالمی برادری سوئی ہو ئی ہے صورتحال پر اس کی خاموشی سے اس کا دوہرا معیار سامنے آ گیا ہے جبکہ انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے عالمی علمبر داروں نے مظالم پراپنے لب سی لیے ہیں ۔انہوں نے کہا عالمی برادری ہوش کے ناخن لے اوردنیا کے مسلم ممالک اور حکومت پاکستا ن اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرے ۔