پی کے 8 انتخابات ،ایس ایس پی آپریشنز کا سٹی ون سکول کا دورہ
پشاور(کرائمزرپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے سٹی ون سکول کا دورہ کیا اور پی کے 8 الیکشن کے بیلٹ بکس اور سامان کی تقسیم کا جائزہ لیا گیااور تمام پولنگ اسٹیشن انچارجان اور عملہ کو الیکشن کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات کی ایس ایس پی نے تھانہ خزانہ ،داؤدزئی اور متھرا کے علاقوں میں واقع تمام انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کے دورئے کئے سکیورٹی انتظامات چیک کی اور پولیس آفیسرز اور جوانوں کو سکیورٹی کی بہتر انتظامات اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے سٹی ون سکول میں PK..8 کے الیکشن کیلئے تقسیم کئے جانے والے سامان بیلٹ بکس وغیرہ کا جائزہ لگانے کیلئے دورہ کیا وہاں پر سکیورٹی انتظامات چیک کی ایس ایس پی آپریشن نے تھانہ خزانہ ،تھانہ داؤدزئی اور متھرا کے مختلف علاقوں میں واقع انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کے دورے کیے جن میں حزانہ شوگر مل مرد اور خواتین پولنگ اسٹیشنز ،واحد گھڑی مرد اور خواتین پولنگ اسٹیشنز ،خزانہ پایاں ،جٹی بالا ،تخت آباد ٹو ،جوگنی ،چولی ،فقیر کلے وغیرہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہے جوکہ انتہائی حساس اور حساس ہیں کے دورے کیے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز میں انچارجان اور جوانان الرٹ اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنی چاہیے مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھنا چاہیے بغیر شناختی کارڈ اور غیر متعلقہ اشخاص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اورکہا کہ لوڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال ،اسلحہ کی نمائش اورموٹر سائیکل چلانے پر پاپندی ہوگی تمام پولنگ اسٹیشن کے حدود میں لوڈ اسپیکرز پر اعلانات کرنی چاہیے ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ PK..8 میں 98 پولنگ اسٹیشنز ہے جس میں 40 انتہائی حساس ،47 حساس اور 11 نارمل ہیں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 47 پولیس نفری حساس پر 40 اور نارمل پر 37 پولیس نفری تعینات کی ہے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کی ہے ایس ایس پی نے علاقہ غیر سے متصل باؤنڈریز پر واقع چوکیات کے دورے کے موقع پر پولیس آفیسر ز اور جوانوں سے ملاقاتیں کی اور کہا کہ داخلی راستوں پر سکیورٹی کی بہتر انتظامات کریں اور ہر گاڑی اور شخص کی تلاشی لینے چاہیے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔