گرمیوں میں صارفین بجلی لوڈشیڈنگ کو ریلیف دینگے ،پیسکو

گرمیوں میں صارفین بجلی لوڈشیڈنگ کو ریلیف دینگے ،پیسکو

پشاور( پاکستان نیوز)پسکومنیجمنٹ صارفین کو لوڈشیڈنگ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے .اوروفاقی حکومت کی پالیسی کے عین مطابق یعنی کم لاسز اوربہترریکوری والے علاقوں میں کم سے کم لوڈشیڈنگ اور جہاں پر لاسز زیادہ ہیں اور بلوں کی ادئیگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے وہاں پر زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے .یہ بات صحیح نہیں ہے کہ پسکو نے لوڈشیڈنگ بڑھا دی ہے بلکہ شدید گرمی میں لوگوں نے بجلی کا استعمال بڑھا دیا ہے اے سیز وغیرہ چل رہے ہیں جس کی وجہ سے سسٹم پر لوڈ بے انتہا بڑھ گیا ہے .جس سے بجلی فراہمی نظام شدید اوورلوڈنگ کا شکار ہے اور بسا اوقات فیڈرٹرپ کرجاتا ہے.پسکوصارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے کوشاں ہے یہاں صارفین سے بھی التماس ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ بجلی فراہمی نظام اوورلوڈنہ ہو اورصارفین کو بجلی کی فراہمی بلاکسی تعطل کے جاری رہے.صارفین کا تعاون بجلی کی مسلسل فراہمی اور بجلی سے متعلقہ دیگر مسائل کے حل کا سبب بنے گا.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...