پانامہ لیکس اس صدی کا بڑا کرپشن سکینڈل ہے ،عماد اکبر حسان

پانامہ لیکس اس صدی کا بڑا کرپشن سکینڈل ہے ،عماد اکبر حسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیر گڑھ(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری عماد اکبر حسان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف 20 کروڑ عوام کا دولت باہر منتقل کرکے اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا جواز کھو چکے ہیں اس لئے وہ قومی مجرم ہے پانامہ لیکس اس صدی کا سب سے بڑاکرپشن سکینڈل ہے اور میاں نواز شریف اس سکینڈل کا مین کردار ہے ان کو اخلاقی طور مستعفی ہو جاناچا ہیے پانا مہ لیکس کرپشن کاوہ سکینڈل ہے جس میں پا کستا ن کی بڑی بڑی سیا سی جما عتیں اور ان جما عتوں کے قائدین کے نام شامل ہیں کرپٹ سیا سی عنا صر سے ملک اور قوم کو نجا ت دلانے کیلئے جد وجہد کے بجا ئے اپو زیشن جما عتیں غیر ضروری بحث میں الجھ گئیں انکا مقصد یہ ہے کہ اصل حقائق سے عوام کی تو جہ ہٹایا جا سکے ٹی ار اوز پر الجھنے کی فا ئدہ نہیں بلکہ یہ بھی کرپشن کے راستے ہموار کر نے کی سازش کی ایک کڑی ہے سیا ست دان قوم کے نہیں اپنے مفادات کے سوچ رہے ہیں وہ گزشتہ روز شیر گرھ پر یس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر جما عت اسلامی پی کے 27 کے قائممقام زونل امیراورسابق صوبائی وزیر فضل ربا نی ایڈوکیٹ ضلعی سیکرٹری اطلا عا ت یو سف خان ہا تھیان کے امیر اختر حسین اور شیرگڑھ کے امیر فضل اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس نے پاکستان کی پا نچ بڑی سیا سی جما عتوں پی پی پی ،مسلم لیگ (ن) مسلم (ق) ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی کے مکروہ چہروں سے پردہ ہٹادیا یہ تا ریخ کا بدترین سکینڈل ہے جس میں پا کستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دو بیٹے اور ایک بیٹی کے نام بھی شامل ہیں جو ان کیلئے اور ان کی پا رٹی کیلئے بڑی شرم کی بات ہے انہوں کہا کہ جب کسی ملک کے وزیراعظم اور ان کا پورا کاندان اپنے ملک سے با ہرانوسمنٹ کر رہے ہو تو وہ کو ن سے منہ سے بیرونی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیں گے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی بڑی سیا سی جما عتوں کے قائدین اور ان کے خاندان اف شور کمپنیوں کے ساتھ لنک ہیں مگر پھر بھی وہ خود کو محب وطن پا کستانی کہہ رہے ہیں اور خود کو بے قصور ثابت کر نے اور سارا گند دوسروں کے سر ڈالنے کیلئے چیخ رہے ہیں کرپشن کے خلا ف جما عت اسلامی کے موقف کو پانامہ لیکس نے تقویت دی ہے یہ با ت ثابت ہو گئی کہ جما عت اسلامی کرپشن کے خلا ف مہم چلانے میں حق بجا نب تھی اور ہے 70 سالوں میں ہما رے سیا ستدانوں نے ملک اور قوم کوکچھ نہیں دیاہے اور اگر کچھ کیئے ہیں تو صرف اور صرف قومی دولت مختلف طریقوں سے ملک کے با ہر منتقل کیا ہے مگر پھر بھی ان کو اطمنان نصیب نہ ہو سکی اور اب بھی اس ملک اور قوم کی دولت کسی نہ کسی طریقے سے بیرونی ملک منتقل کر نے میں لگے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کو کرپشن فری پا کستان کو بنا کے دم لے گی جما عت کواس تحریک میں کا فی حد تک کا میابی مل چکی ہے اور پاکستان کو کریشن فری پا کستان بنا کے جما عت اسلامی دم لے گی