آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جیت ریفرنس کی سماعت17مئی تک ملتوی

آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جیت ریفرنس کی سماعت17مئی تک ملتوی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)خصوصی احتساب عدالت کے جج نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث 17مئی تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے غیر قانونی اثاثہ جات کی ریفرنس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی، نیب حکام نے آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس تیار کرکے عدالت میں دائر کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...