شیر گڑھ میں ٹریفک حادثہ میں 1 جاں بحق ،2 زخمی
شیرگڑھ ( نامہ نگار) جلا لہ کے مقام پر شاہراہ ملا کنڈ پر ڈمپر نے موٹرکار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور دو شدید زخمی ہو گئے پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر موٹر کار سوارمجروح ندیم ولد رئیس خان کی رپورٹ پر ڈمپر کے ڈرائیور کے خلاف پر چہ درج کیا ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تفصیلات کے مطا بق بد ھ کے روز لوند خوڑ کی طرف سے پشاور کی طرف جا نے والی موٹر کار نمبر ایل ار جی 0569 پر جلالہ برہ شاہ کے مقام پر ویلج ہو ٹل کے نزدیک ڈ مپر نمبرزیڈ7767 پشاور نے اور ٹیک کرتے وقت دوران چڑھ موٹر کا ر کو کچل دیا جس کے نتیجے میں سعداللہ ولد محمد شیرین سکنہ جنگہ شامیلات لوند خوڑ موقع پر جا نبحق اور اصغر اور ولد جا وید اور ندیم ولد رئیس شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے جب کہ پولیس نے کار سوار مجروح ندیم کی رپورٹ پر ڈمپر ڈرائیور کے خلا ف پر چہ درج کر کے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے کا میاب ہو گیا
Bac