پبی ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،53 کیخلاف مقدمات درج
پبی ( نما ئندہ پاکستان) واپڈا سب ڈویژن نمبر3 تا رو جبہ کے ایس ڈی او کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن 53 بجلی چوروں کے خلاف مقد مات درج تفصیلات کے مطا بق ایکسین واپڈا نو شہرہ کی ہدا یت پر واپڈا سب ڈویژن نمبر3 پبی تارو جبہ کے ایس ڈی او ضیا ء اللہ خان نے کنڈا کلچر اور بجلی چوروں ختم کر نے کے لئے لائن سپرنٹنڈنٹ حبیب الر حمن ثا قب خان چیئر مین سید اقبال شاہ گلفاد خان شفیع اللہ اور دیگر اہلکاروں کی ٹیمیں تشکیل دی جس نے علاقے میں بجلی چوروں اور ڈائریکٹ کنڈوں والوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 53 بجلی چوروں کو پکڑے جس کے خلاف متعلقہ تھا نے میں ایف آئی آر درج کی آپریشن کے دوران واپڈا کا لو نی تارو جبہ میں حبیب اللہ نا می شخص مین لا ئن پر کنڈا ڈال رہا تھا کہ اس دوران واپڈا ٹیم کو دیکھ کر مو قع سے فرار ہو گیا واپڈا ٹیم نے ان سے بھی مو قع پر کنڈا اور تار قبضے میں لیکر ان کے خلاف بھی مقد مہ درج کیا ایس ڈی او ضیا ء اللہ نے اپنے دفتر میں واپڈا صا رفین سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا بجلی چوری ایک عظیم جرم ہے اس سے اجتناب کیا جا ئے میں بجلی چورں کے ساتھ کسی قسم کی نر می نہیں کر و نگا میں نے محتلف ٹیمیں تشکیل دی ہے جو با قا عدہ چیکینگ کر رہے ہیں اگر وہ بھی کسی کے ساتھ نر می کر یں تو اس کی بھی رپورٹ مجھے دیں