فاٹا کے غریب خواتین اور مچاچرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کیلئے ہنگامی مہم شروع

فاٹا کے غریب خواتین اور مچاچرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کیلئے ہنگامی مہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، فاٹا کے غریب خواتین اور متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کیلئے ہنگامی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بے نظیر سنکم سپورٹ پروگرام کے دوبارہ سروے کیلئے فاٹا سے مہمند ایجنسی اور ملک بھر کے 15 غریب اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر مہمند قوم کیلئے خوشخبری لائی ہوں۔ سروے اور اندراج میں قبائلی عمائدین کی رائے اور رسم و رواج کا احترام کیا جائیگا۔ سروے کی کامیابی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کا تعاؤن حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئر مین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے بدھ کے روز دورہ مہمند ایجنسی میں غلنئی وزیر کلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جسمیں قبائلی مشران و کشران مسلم لیگ ن مہمند ایجنسی کے صدر زرخان صافی، حاجی بہرام خان، یوتھ ونگ صدر پرویز خان ، تاج علی اور دیگر مقامی ورکروں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی عوام دوست پالیسی اور پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے ملک بھر بالخصوص فاٹا میں امن تیزی سے قائم ہورہا ہے۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک بھر کے 15 غریب اضلاع اور فاٹا سے ایک ایجنسی مہمند ایجنسی کا بی آئی ایس پی کے دوبارہ سروے کیلئے انتخاب کی گیا ہے۔ رمضان المبارک کے فوری بعد مہمند ایجنسی کے تمام علاقوں میں غریب خواتین اور ضرورتمند خاندانوں کا اندراج کر کے انہیں مالی امداد دی جائیگی۔ سروے میں ہر غریب و امیر کا ڈیٹا اکھٹا کر کے مختلف پروگراموں کو اس کی روشنی میں وسعت دی جائیگی۔ یہ پروگرام مکمل طور پر شفاف اور غیر سیاسی بنیاد پر جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ سروے مہم میں پولیٹیکل انتظامیہ، سیکورٹی فورسز اور علاقے کے مشران و کشران بھر پور تعاؤن کر کے مہم کو کامیاب بنائے۔ سروے میں قبائلی عمائدین کی رائے اور علاقے کے رسم و رواج کو ترجیح دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سروے کو شفاف بنانے کیلئے ایک فعال مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دی جائیگی۔ جس میں سیکورٹی فورسز، سول انتظامیہ، عمائدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔ کسی قسم کی غلطی یا کوتاہی کی نشاندہی پر فوری اصلاح کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی کے بہت سے دورے کئے مگر آج مہمند قوم اور غریب خواتین کو بی آئی ایس پی پروگرام دوبارہ سروے کی خوشخبری دینے آئی ہوں۔ سروے مہم کے حوالے سے ماروی میمن نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر سے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں ملاقات کی۔ پی اے مہمند نے گھر گھر سروے مہم میں بھر پور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔