چکوال، قصبہ بھٹی گجر میں بس الٹنے سے21افراد زخمی ہوگئے
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ بھٹی گجر تھانہ کلر کہار میں بس الٹنے سے21افراد زخمی ہوگئے، ڈرائیور کیخلاف تیز رفتاری و غفلت سے بس چلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قیصر عباس انسپکٹر سینئر پٹرولنگ آفیسر بیٹ نمبر 7موٹر وے کلر کہار نے استغاثہ دیا کہ ایک بس نمبرKV/2222 بلال ڈیوڈ و کمپنی جو لاہور سے مردان جا رہی تھی جس کو ڈرائیور اسم و مسکن نامعلوم نہایت غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی ، گاڑی میں سوار مسافروں میں سے21مسافر زخمی ہوگئے جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا ۔ سب انسپکٹر طارق محمود نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔