حکمرانوں کی عیاسی کیلئے خزانہ بھر ا پڑا ہے ،اسلم خان

حکمرانوں کی عیاسی کیلئے خزانہ بھر ا پڑا ہے ،اسلم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر اسلم خان اور ایپٹا کے صوبائی صدر ملک خالد خان نے کہاہے کہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کے لئے خزانہ بھرا ہے مگر غریب ملازمین کے لئے خالی ہیں ۔حکمران اس غریب ملک سے اربوں روپے چوری کرکے بیرون ملک اف شور کمپنیوں میں لگاتے ہیں ۔جبکہ غریب کے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی تک میسر نہیں ،کرپشن کرنے میں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ بیور کریٹ بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔انہوں نے بھی کروڑوں روپے چوری کرکے گھروں میں چھپائے تھے ،پی ٹی ائی کے صوبائی حکومت تعلیم اور صحت میں تبدیلی نہ لاسکے ۔حکمران ملک کے اداروں کو نجی شعبوں کے خوالہ کرکے ملازمین کے حقوق کو عضب کررہی ہیں ،25 مئی کو پشاور اور 3 جون کو اسلام اباد میں تمام ملازمین دھرنا دینگے ،اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے جائے ہم واپس نہیں ائیں گے ۔صوبائی حکومت نے طلبہ اور اساتذہ کے ہاتھوں میں قلم کی بجائے پستول اور کلاشنکوف دیکر انہیں تباہی کی راہ پر ڈال دئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل ایمپلائیز کو آر ڈینشن کونسل بونیر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ،احتجاجی جلسہ سے ایپکا بونیر کے صدر وزیر ذادہ ،ایپٹا بونیر کے صدر اکبر علی باچا ،تنظیم اساتذہ کے صدر لیاقت خسین ،درجہ چہارم کے صدر باچا خان ،ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر مصباح الودود ،راز محمد خان ،درجہ چہارم ملازمین کے صوبائی صدر اکبر خان مہمند اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،مظاہرین نے گورنمنٹ سینٹئیل ماڈل سکول ڈگر سے بونیر پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا ،اور اپنے مطالبات کے حق ،صوبائی اورمرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ۔مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں 75 فیصد ایڈ ہاک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے ۔این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے ساتذہ کو مستقل کیا جائے ،موجودہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں عیاشیوں میں مصروف ہیں اور غریب ملک سے اربوں روپے چوری کرکے آف شور کمپنیوں میں لگارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں چوکیداروں سے 24 گھنٹے ڈیوٹی لینا کون سے قانون میں ہیں ،چوکیداروں کو ہاتھوں کلاشنکوف اور طلباء کے ہاتھوں میں قلم کی بجائے پستول دیگر عمران خان نے صوبہ میں تبدیلی لائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے لاکھوں ملازمین 25 مئی کو صوبائی اسمبلی اور 3 جون کو اسلام اباد میں اپنے حقوق کی ھصول کے لئے دھرنا دینگے اور اس وقت تک واپس نہیں ائیں گے جب تک انکے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ کمپیوٹر اپریٹرز کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہیں سولہ سکیل نہ دینا زیادتی ہیں ۔