زہریلی گیس سے جاں بحق مزدور آبائی قبرستان میں سپرد خاک

زہریلی گیس سے جاں بحق مزدور آبائی قبرستان میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) ضلع ملاکنڈ کے علاقے انذرگی آگرہ میں کنوئیں میں کام کے دوران زہریلی گیس کے باعث جاں بحق ہونے مزدور ناصر ولدامیر رحمن کو انذرگی میں سپرد خاک کر دیا گیامعذور غریب باپ کا اکلوتا بیٹا اور واحد سہاراچھن جانے سے پورا علاقہ سوگوار ہو گیا ضلعی کونسلر ا عجاز خان اور مقا می سما جی و سیا سی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور مقامی انتظا میہ سے متاثرہ خاندان کی بھر پور مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ علی رضا شاہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے اور خو ڑ جبہ انذرگی کے سرکاری ٹیوب ویل کے کنوئیں کی خراب موٹر ٹھیک کر نے کے دوران زہریلی گیس بھر نے کی وجہ سے دم گھنٹے سے بے ہوش ہو نے والے مزدوروں کو باہر نکالنے کیلئے امدادی کاموں کی نگر انی کی انھوں نے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کے کردار کو سرا ہا جن کی کوششوں سے لاش اور زخمی مزدور کو باہر نکالنا ممکن ہوا۔