نامعلوم مسلح افراد نے مو ٹر سائیکل سوار شخص کو فائر نگ کر کے زخمی کر دیا
پشاور(کرائمزرپورٹر)تھا نہ بھا نہ ماڑی کے حدود لنڈی اربا ب میں نامعلوم مسلح افراد نے مو ٹر سائیکل سوار شخص کو فائر نگ کر کے زخمی کر دیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز شاہ زما ن ولد نو ر زما ن سکنہ لنڈی اربا ب نے زخمی حالت میں رپو رٹ درج کرا تے ہو ئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے مو ٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ پہلے سے تا ک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا جبکہ ملزما ن جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے تاہم پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔