کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘ 60 تعمیرات مسمار

کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘ 60 تعمیرات مسمار

پشاور(کرائمز رپورٹر ) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 60 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرفضیلت جہان نے ڈائریکٹر پی ڈی اے نجیب الرحمان آفریدی کے ہمراہ بھاری مشینری کے زریعے کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کیا کسی بھی نا خشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی آپریشن کے دوران کارخانو مارکیٹ کی مختلف مارکیٹوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات اور کیبنوں کو مسمار کیا گیا۔ اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہان نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ جب تک تجاوزات کا خاتمہ نہیں کیا جائیگا اس وقت تک آپریشن جاری رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تاجروں کو کئی بار نوٹسز جاری کئے تھے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...