آئی جے ٹی کا مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی کیخلاف مظاہرہ

آئی جے ٹی کا مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں امیر جماعت اسلامی وسابق ناظم اعلیٰ متحدہ پاکستان کی پھانسی کے خلاف مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوسف مشوانی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور نے کیا کہ حسینہ واجد کی کٹھ پتلی حکومت مسلسل بھارت کے کہنے پر جماعت اسلامی کے قائدین کو 1971ء میں پاکستان کا ساتھ دینے کے جرم میں پھانسیوں پر لٹکارہے ہیں جبکہ مطیع الرحمن نظامی دو دفعہ وزیر رہے ہیں اگر یہ مجرم تھے تو بنگلہ دیشی قوم کیوں ان کو منتخب کرتی یہ بھارت کی سازش ہے جس پر حکومت پاکستان اورفوج کی خاموشی کیخلاف بھی نعرے درج تھے مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پاکستانی حکومت اپنے محسنوں کیلئے آواز نہیں اٹھا سکتی تو ان کو حکومت کرنے کا حق نہیں ۔