شبقدر میں چنگ چی ڈرائیوروں کی من مانیاں عروج پر

شبقدر میں چنگ چی ڈرائیوروں کی من مانیاں عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نامہ نگار) شبقدر مختلف روٹس پر چنگ چی ڈرائیوروں نے من پسند کرائے مقرر کر دیئے۔ کونسلر اتحاد کے صدر نے اے۔سی شبقدر کو تحرری شکایت دینے کے باوجود کاروائی نہ ہوسکی۔ سرکاری نرخ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں از خود کاروائی کا فیصلہ ۔ اس سلسلے میں کونسلر اتحاد شبقدر کے صدر جہانزیب خان مہمند نے بتایا کہ شبقدر تا حلیمزئی 5 روپے کی بجائے 10 رو پے کرایہ وصول کیا جاتا ہے اسطرح شبقدر تا پہلوان قلعہ بھی 5 روپے کی بجائے 10 روپے کرایہ لیا جاتا ہیں اسطرح دوآبہ مٹہ سمیت دیگر روٹس پر بھی من پسند کرایہ وصول کیا جاتا ہیں جس پر انتظامیہ نے چھپ کی سادھ لی ہیں اور اے۔سی شبقدر کو تحرری شکایت کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہو سکی جسکے خلاف ڈپٹی کمشنر کیساتھ رابطہ کیا جائے گا اگر چنگ چی ڈرائیوروں نے سرکاری کرایوں پر عملدرآمد نہ کیا تو ہزاروں عوام کیساتھ خود کاروائی کریں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری شبقدر کے انتظامیہ پر ہوگی۔