حکومت میں آگئے تو مساجد ومدارس کا بل معاف کرائیں گے، حکیم محمد ابراہیم قاسمی

حکومت میں آگئے تو مساجد ومدارس کا بل معاف کرائیں گے، حکیم محمد ابراہیم قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائمز رپورٹر )پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سربراہ وسابق رکن صوبائی اسمبلی پیر طریقت حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان راہ حق پارٹی کی حکومت آگئی تو مساجد ومدارس کے گیس وبجلی کے بل معاف کرائیں گے، پی کے8کے عوام 12 مئی کو اپنے گھروں سے ووٹ استعمال کرنے کے لئے لازمی نکلیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہریانہ پایان میں خانزادہ خان کے حجرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اہلسنت والجماعت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی، صوبائی ترجمان حاجی ارشادحیدری، پاکستان راہ حق پارٹی کے ڈسٹرکٹ پشاور کونسل میں پارلیمانی لیڈر حاجی سعیدالرحمن صافی، ضلعی صدر سعیداللہ، صدر علماء ومشائخ ونگ مولانا انورثانی بجلی گھر نے بھی خطاب کیا، ابراہیم قاسمی نے کہا کہ عوام جاگ گئے ہیں، عوام نے کبھی پختون، کبھی گیس وبجلی اور کبھی دوسرے موضوع پر امیدوار کو ووٹ دیا پی کے8کے عوام اس بار نظام خلافت راشدہؓ کے نفاذ کے لئے اپنا قیمتی ووٹ استعمال کریں، علامہ عطاء محمد دیشانی نے کہا کہ ووٹ ایک گواہی ہے اور قیامت کے دن اس گواہی کے بارے میں پوچھا جائے گا، حضرات صحابہ کرام اور اہلبیت عظام کی ناموس کے تحفظ کے لئے پی کے8کے عوام اس بار ’’استری‘‘ کے نشان پر مہر لگائیں، اگر کسی کے ووٹ کے ذریعے ملک پاکستان میں اسلامی نظام بطرز خلفاء راشدینؓ کا نفاذ ہوتا ہے تو یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔