پاکستان ہمارا قریبی درست ملک ہے ،یورپی یونین
نوشہرہ(بیوروہرپورٹ) ٓپاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانسکو کیوٹین Jean Francois Cautain نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ملک ہے یورپی یونین پاکستان میں خیبرپختون خوا بلوچستان اور سندھ میں ثانوی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم پر توجہ دے رہی ہے اور سب سے زیادہ سرمایہ کاری تعلیم کی مدمیں کررہی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کے نوجوان ملک کی تعمیر وترقی میں اگے بڑھ کر بھر پور کردار ادا کریں۔خیبرپختونخوا دہشت گردی اور قدرتی افات سے متاثرہ صوبہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یورپی یونین خیبرپختونخوا اور فاٹا میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ پاکستان خطے میں جغرافیائی لحاظ سے اہم ملک ہے اس لئے پاکستان کو کسی طور نظر انداز نہیں کرسکتے۔ وہ نوشہرہ سوریا خیل میں امہ کالج آف ٹیکنالوجی میں سولر ٹیکنیشن ٹریننگ لیب کے افتتاح، شرکاء سے خطاب کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پرامہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صاد ق خٹک اور جنرل منیجر سید عمران احمد بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔ اس موقع امہ ویلفئیر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے سوریاخیل کے مقام پر نوشہرہ کے غریب اورمستح طلباء کے بہتر مستقبل اور اپنے خاندان کی بہتر خود کفالت اور ملک کی ترقی کے لیے امہ کالج آف ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لایا یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی اپرگریڈیشن اور سکل ڈیولپمنٹ کمپنی اور یورپی یونین کی مشترکہ کوششوں سے ملک بھر میں فنی تعلیمی کے فروغ کے لیے فنی ادارے قائم کیے جارہے ہیں۔ ٹیکنالوجی اپرگریڈیشن اور سکل ڈیولپمنٹ کمپنی اور یورپی یونین مستحق طلباء کے لیے چھ ماہ کا تربیتی کورس مختلف ٹیکنالوجی میں شروع کررہی ہے۔ جس میں فرنیچر سازی، جنریٹرمیکنک، بلڈنگ الیکٹریشن اورویلڈنگ شامل ہیں۔ سفیر نے امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ اور کہا کہ مستحق طلباء کے لیے فنی تعلیم کی بہتر سہولت فراہم کرنے اور ہنر مند نوجوانوں کوبرسر روزگا ر بنانے کے لیے امہ کالج آف ٹیکنالوجی کے کردار کو سراہا۔ سفیر کے وفد میں شامل لوگوں نے امہ ویلفیئر ٹرسٹ اور امہ کالج آف ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ کا دورہ کیا۔