سوات اور گردونواح میں4.5شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

سوات اور گردونواح میں4.5شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
سوات اور گردونواح میں4.5شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

میڈیار پورٹس کے مطابق سوات شہر اور مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 90کلو میٹر زیر زمین تھی تاہم زلزلے سے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

حکام کا کہنا  ہے کہ زلزلے کے ممکنہ نقصانات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کیلئے متعللقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

سوات -