خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 8میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری, سکیورٹی کے سخت انتطامات

خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 8میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری, سکیورٹی کے ...
خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 8میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری, سکیورٹی کے سخت انتطامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی حلقہ پی کے 8میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت شرو ع ہو گیا ۔نشست پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن ارباب اکبر حیات کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 8میں پولنگ شروع ہوچکی ہے جو بغیر کسی وقفے سے شام5بجے تک جاری رہے گی ۔حلقہ پی کے 8کے ضمنی انتخابات میں 15امیدوار مد مقابل ہیں ۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ کیلئے انتخابی حلقے میں 98پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں تاہم 39پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس جبکہ 48کو حساس قرار دیا گیاہے ۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 36ہزار 508 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 60600اور خواتین کی تعداد 55800 ہے ۔
اس کے علاوہ پریزائیڈنگ افسران کو3 دن کیلئے مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں ۔ حلقے میں پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔تمام پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہیں ۔