تائیوان اور چین میں زلزلے کے جھٹکے ، عمارتیں لرز اٹھیں

تائی پے/بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )تائیوان اور چین کے صوبے فوزیان میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان اور چینی صوبے فوزیان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس نے عمارتوں کو لرزا دیا اور لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتاہے جبکہ بعض عمارتوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔
امریکی جیولوجیکل حکام کا کہنا ہے کہ تائیوان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز اور گہرائی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم زلزلے کے باعث چند ایک مقامات پر مالی نقصانات کے علاوہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
دوسری جانب چین کے صوبے فوزیان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے فوزیان میں علل صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے وسطی چین کے جیانگ اور فوزیاں کے صوبوں میں محسوس کئے گئے ہیں مگر زلزلے کی شدت کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔ چینی زلزلہ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا دورانیہ ایک منٹ سے کم تھا تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی خبر تاحال سامنے نہیں آسکی ۔