تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کی ناکامی دہرا معیار :ملیحہ لودھی

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا مقصد عالمی سطح پر جرائم کو روکنا اور دنیا میں امن وامان یقینی بنانا ہے۔تنازعات کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے میں ہچکچاہٹ کیوں ہے؟
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںہونے والے مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو نئے خطرات درپیش ہیں جبکہ دنیا میں امن یقینی بنانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کے حل میں یو این کی ناکامی دہرے معیار میں آتی ہے۔فوجی جارحیت ،بیرونی مداخلت کو نظر انداز کرنا بھی دہرا معیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا مقصد عالمی سطح پر ہونے والی ناانصافیوں کو روکنا ہے تو پھرغیر ملکی تسلط اور حق خودارادیت سے انکار کیوں ہے؟۔انہوں نے کہاغیر ملکی تسلط اور حق خودارادیت سے انکار نہیں کیا جانا چاہئے۔