بارودی سرنگ کا دھماکہ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد شدید زخمی

بارودی سرنگ کا دھماکہ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد شدید زخمی
بارودی سرنگ کا دھماکہ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سبی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق بولان کے علاقے میں اعظم خان نامی شخص اپنے بیٹے اور ایک ساتھی کے ہمرا جارہا تھا کہ ان کا پاوں بارودی سرنگ پر آگیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی آواز سن کر لیویز حکام فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈھاڈراہسپتال منتقل کردیاجہاں تینوں کی حالت شدید تشویشناک بتائی جاتی ہے۔لیویز اہلکاروں نے جائے حادثہ سے شواہد جمع کرنے شروع کردیے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید :

سبی -