بنوں جلسہ: عمران خان نے صوبے میں بہتری کا سوال کیا ، عوام نے ”نہیں “ کا نعرہ لگادیا

بنوں جلسہ: عمران خان نے صوبے میں بہتری کا سوال کیا ، عوام نے ”نہیں “ کا نعرہ ...
بنوں جلسہ: عمران خان نے صوبے میں بہتری کا سوال کیا ، عوام نے ”نہیں “ کا نعرہ لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بنوں کے جلسے میں عمران خان نے عوام سے صوبے میں بہتری کے بارے میں پوچھا تو پورا ہال ”نہیں ،نہیں “ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو بنوں میں ہونے والے جلسے میں عمران خان نے عوام سے براہ راست سوال کیا کہ کیا تین سالوں میں سکولوں میں بہتری آئی ہے؟ جس پر عوام نے ”نہیں ،نہیں “ کی آوازیں لگائیں۔ عمران خان نے پھر پوچھا کہ کیا بنوں میں سکولوں میں بہتری نہیں آئی؟ جس پر عوام کا پھر وہی ”نہیں ،نہیں “ جواب تھا۔
عمران خان نے پھر سوال کیا کہ کیا پولیس کا نظام ٹھیک ہوا ہے جس پرجلسہ گاہ میں پھر سے ”نہیں ،نہیں “ کی صدائیں گونج اٹھیں۔جب پورے پنڈال سے نعرہِ ”نہیں ،نہیں “ بلند ہوا تو عمران خان نے عوام سے کہا کہ ہاتھ کھڑے کرکے بتاؤ  کہ پولیس کا نظام بہتر ہوا جس پر عوام نے ہاتھ اٹھا کر بھی وہی جواب دہراتے ہوئے ”نہیں ،نہیں “ ہی کہا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان کو لقمہ دیا کہ عوام سے رشوت کے بارے میں سوال کریں جس پر عمران خان نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ رشوت کم ہوئی ؟ جس پر عوام نے ایک بار پھر ”نہیں ،نہیں “ کا نعرہ لگادیا۔

:Video

مزید :

بنوں -