عمران خان کل برطانیہ روانہ ہونگے : نعیم الحق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل برطانیہ روانہ ہونگے ۔
ترجمان نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 13مئی کو برطانیہ جائیںگے جہاں وہ شوکت خانم ہسپتال پشاور کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ مہم میں شرکت کریں گے ۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اپنے دورے کے دوران نمل یونیورسٹی کیلئے بھی فنڈزجمع کریں گے ۔