بھارتی پارلیمنٹ کے قریب ایک شخص کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کمپلیکس کے قریب درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ خودکشی کرنے والے شخص کا تعلق ریاست مدھیا پردیش سے ہے جبکہ اس کی جیب سے ایک خط بھی ملا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے 39سالہ شخص کی شناخت رام دیال ورما کے نام سے ہوئی ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ رام دیال ورما کی لاش صبح 7بجکر 15منٹ پرپارلیمنٹ کمپلیکس سے متصل وجے چوک کے قریب ریل بھوان اور میڈیا پارکنگ سینٹر سے برآمد ہوئی جس کے بعد اسے قریبی ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اوراس کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ خودکشی کی اصل وجہ سامنے آسکے ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں.