”بیوی کو دبئی بلانے کیلئے سب کچھ کیا“ جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں5 ایشیائی باشندے گرفتار

”بیوی کو دبئی بلانے کیلئے سب کچھ کیا“ جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں5 ...
”بیوی کو دبئی بلانے کیلئے سب کچھ کیا“ جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں5 ایشیائی باشندے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عجمان میونسپلٹی کا کرایہ داری کا جعلی کنٹریکٹ بنانے پر پانچ ایشیائیباشندوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے جن میں تین بھارتی اور 2 بنگلہ دیشی شہری ہیں جبکہ ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ گرفتار افراد میں سے ایک شخص نے اپنی بیوی کو رہائشی ویزے پر دبئی بلانے کیلئے جعلی دستاویزات بنوائے جس پر اس کی مدد کرنے والے تمام افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ایمریٹس نیوز کے مطابق ایک 54 سالہ سیلز ایگزیکٹو اپنی بیوی کو رہائشی ویزے پر دبئی بلانا چاہتا تھا۔ اس نے 45 سالہ سیلز مین کو رہائشی ویزے کی درخواست کے ساتھ نتھی کرنے کیلئے ایک کرایہ داری معاہدہ کا بندوبست کرنے کا کہا۔ سیلز مین نے تین گرفتار اور ایک مفرور شخص کی مدد سے ایک جعلی لیز کنٹریکٹ کا بندوبست کر لیا جس پر عجمان میونسپلٹی کا لوگو بھی موجود تھا۔ سیلز ایگزیکٹو نے یہ کنٹریکٹ ویزے کی درخواست کے ساتھ لگا کر دبئی ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے محکمہ میں جمع کرا دیا تاہم انہیں اس کے جعلی ہونے کا پتہ چل گیا۔
حکام نے جب درخواست گزار سے کنٹریکٹ کے اصلی ہونے کے بارے میں سوالات کئے تو وہ مان گیا کہ یہ کنٹریکٹ جعلی ہے جو اس نے 4,500 درہم کے عوض حاصل کیا ہے اور اس کے ساتھ جتنی بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں وہ بھی سب غلط ہیں۔ مبینہ شخص نے حکام کو بتایا کہ ”مجھے اپنی فیملی کو سپانسر کرنے کیلئے ایک کرایہ داری معاہدے کی ضرورت تھی“۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
عجمان میونسپلٹی نے بھی کنٹریکٹ کے جعلی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس پر جو مہر استعمال کی گئی ہے وہ بھی ترک کی جا چکی ہے۔ تمام حقائق کا علم ہونے کے بعد یہ مقدمہ عدالت میں جا چکا ہے جو 25 مئی کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -