اپوزیشن نواز شریف کو ہٹانا چاہتی ہے، عمران خان کے ہاتھ سے اقتدار کی لکیر مٹ چکی : رانا ثناءاللہ

اپوزیشن نواز شریف کو ہٹانا چاہتی ہے، عمران خان کے ہاتھ سے اقتدار کی لکیر مٹ ...
اپوزیشن نواز شریف کو ہٹانا چاہتی ہے، عمران خان کے ہاتھ سے اقتدار کی لکیر مٹ چکی : رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاناما لیکس پر صرف سیاست کر رہی ہے اور وزیر اعظم کو غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے ہٹانا چاہتی ہے ۔ اپوزیشن مخلص ہوتی توکرپشن کی روک تھام پر بات کرتی ۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھ سے وہ لکیر مٹ چکی ہے جس سے کوئی اقتدار میں آتاہے ۔ عمران خان بار بار اپنا موقف تبدیل کر لیتے ہیں ، عمران خان کے مطالبے پر اپوزیشن نے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا کہا اور اب پارلیمنٹ میں آکر جواب دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاہم ان 7 سوالوں کے جواب ہر رکن اسمبلی کو دینا چاہیے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ شور مچانے والے اپوزیشن رہنماﺅںکی بھی آف شور کمپنیاں ہیں ، اپوزیشن کے لوگ نواز شریف کا الیکشن میں مقابلہ نہیں کرسکتے ۔نواز شریف اس ملک کے پاپولر لیڈر ہیں ، بعض اپوزیشن رہنماﺅں کا اپنا ماضی بھی داغدار ہے ۔

رانا ثناءاللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے عوام نے عمران خان کو جلسے میں آئینہ دکھادیا ۔ہم بھی پوچھتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھیوں کے  پاس اربوں روپے کی جائیدادیں کہاں سے آئیں،1985 کے بعد ان لوگوں کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آگیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

لاہور -