کاسا1000منصوبے کا افتتاح،منصوبہ جنوبی اور وسط ایشیائی ممالک کو ملائے گا:نوازشریف

کاسا1000منصوبے کا افتتاح،منصوبہ جنوبی اور وسط ایشیائی ممالک کو ملائے ...
کاسا1000منصوبے کا افتتاح،منصوبہ جنوبی اور وسط ایشیائی ممالک کو ملائے گا:نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف اور کرغستان کے وزیر اعظم سورونبے اتمبے نے کاسا 1000 منصوبے کا افتتاح کردیا ۔

کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہوئی جس میں وزیر اعظم نواز شریف ، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف اور کرغستان کے وزیر اعظم سورونبے اتمبے،وزیر دفاع خواجہ آصف اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت چاروں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کا سا 1000 منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو آپس میں ملائے گا ۔اس سے علاقائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔ تجارت کو فروغ ملے گا جبکہ روزگار کے بھی وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا ۔

خیال رہے کہ کاسا 1000 منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا۔ منصوبے کے تحت تاجکستان اورکرغستان 1300 میگاواٹ بجلی مہیاکریں گے جس میں سے پاکستان کو 1000 اور افغانستان کو 300 میگاواٹ بجلی ملے گی جبکہ منصوبے کی لاگت کاتخمینہ ایک ارب 17 کروڑ ڈالر لگایا گیا۔ تاجکستان سے ٹرانس میشن لائن افغانستان کے راستے پاکستان آئے گی اور پاکستان کومنصوبے سے حاصل بجلی فی یونٹ 9.48 سینٹ میں پڑے گی جبکہ یہ اضافی بجلی صرف موسم گرمامیں مئی سے ستمبرتک ملاکرے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -