جنوبی پنجاب میں پنجابی طالبان موجود، کئی بار حکومت کو آگاہ کیا: یوسف رضا گیلانی

جنوبی پنجاب میں پنجابی طالبان موجود، کئی بار حکومت کو آگاہ کیا: یوسف رضا ...
جنوبی پنجاب میں پنجابی طالبان موجود، کئی بار حکومت کو آگاہ کیا: یوسف رضا گیلانی

  


لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پنجابی طالبان موجود ہیں جن کا وہاں بہت اثر ورسوخ ہے اور اس بارے میں وہ حکومت کو کئی بار آگاہ بھی کرچکے ہیں۔ ان کا بیٹا غزنی میں امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں بازیاب ہوا، پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت اور پورے ملک میں عملدرآمد چاہتی ہے۔ Y189 ڈیفنس میں اپنی رہائش کے باہر سید یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ وہ پوری قوم کے شکرگزار ہیں جن کی دعاﺅں سے تین برسوں بعد ان کا بیٹا بازیاب ہوگیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہیں سب سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فون کے ذریعے مبارک باد دی جس پر وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہیں افغان سکیورٹی کونسل کے مشیر اور حامف گیلانی نے بھی فون پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ وہ افغانستان کے طیارے کے ذریعے ان کے بیٹے کو پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں لیکن وہ وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا جہاز روانہ کیا جو ملک کے لئے عزت کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا  کہ علی حیدر ملتان سے اغوا ہوا اور کئی بار حکومت کو کہہ چکے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں پنجابی طالبان بہت اثر و رسوخ رکھتے ہیں، جہاں غربت اور جہالت ہوگی وہاں دہشت گردی کو فروغ ملے گا۔

مزید : لاہور


loading...