خراب گندم کا معاملہ : بلوچستان حکومت نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا

خراب گندم کا معاملہ : بلوچستان حکومت نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر ...
خراب گندم کا معاملہ : بلوچستان حکومت نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان حکومت نے خراب گندم کے زمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔

جیو نیوز کے مطابق حکومت نے عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئے خریدی گئی گندم کو خراب کرنے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم نے ذمہ داروں کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف گوداموں میں گندم کی 1لاکھ 80ہزاربوریاں خراب ہونیکاانکشاف ہواتھا،گندم کی بوریاں 2010سے2013کے دوران خریدی گئی تھیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گندم پڑے پڑے خراب ہوگئی تھی جس کے بعد خبر منظر عام پر آئی اور انسپکشن کے بعد گندم کو انسانی صحت کیلئے مضرقراردےدیاگیاتھاجبکہ اب خراب گندم کو محکمہ امور حیوانات کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے تاہم آج تک اس کے ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو سکا ۔ سرکاری ذرائع نے مزید واضح کیا کہ بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کوانکوائری کاٹاسک دےدیا ہے ۔

مزید :

کوئٹہ -