”جوش خطابت میں منہ سے نکل گیا“ فریال تالپور نے بلاول بھٹو کو شہید کہنے پر معذرت کر لی

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدراور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے بلاول بھٹو کو شہید کہنے پر معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی اور فریال تالپورکی پولیٹیکل ایڈوائزر شہلا رضاکی جانب سے احساس دلانے پر فریال تالپور پریشان ہو گئیں۔ شہلا رضا نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری آپ کے بھتیجے ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی عوامی پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ وضاحت کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہاکہ جوش خطابت میں الفاظ منہ سے نکل گئے تھے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پھوپھو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خطابت کے دورن احتیاط کیا کریں۔