غذائی قلت نے ایک اور جان نگل لی ، ہلاکتوں کی تعداد 257ہو گئی

غذائی قلت نے ایک اور جان نگل لی ، ہلاکتوں کی تعداد 257ہو گئی
غذائی قلت نے ایک اور جان نگل لی ، ہلاکتوں کی تعداد 257ہو گئی

  

تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک ) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت نے ایک اور نومولود کی جان لے لی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی قلت سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ایک اور بچی سول ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے جس کے بعد رواں سال ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 257 ہو گئی ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نومولود بچی کو گزشتہ ہفتے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ا س کا علاج جاری تھا تاہم غذائی قلت کے باعث بچی کا جسم لاغر ہو چکا تھا اور جسم میں خون کی روانی کیساتھ سانس لینے میں بھی دشواری پیش آرہی تھی جو جانبر نہ ہو سکی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ غذائی قلت کے باعث بیمار ہونے والے 45سے زائد بچے تاحال سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

مزید :

تھرپارکر -