عوام کی دعاؤں کی بدولت میری بازیابی ممکن ہوئی جس پر سب کا شکر گزار ہوں: علی حیدر گیلانی

عوام کی دعاؤں کی بدولت میری بازیابی ممکن ہوئی جس پر سب کا شکر گزار ہوں: علی ...
عوام کی دعاؤں کی بدولت میری بازیابی ممکن ہوئی جس پر سب کا شکر گزار ہوں: علی حیدر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں اور ان تمام لوگوں کا بھی جنہوں نے میری بازیابی پر جشن منایا۔
اپنے والد کے ہمراہ ملکی میڈیا سے پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں کی وجہ سے مجھے بازیابی نصیب ہوئی اور میں بحفاظت اپنے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی داڑھی طالبان نے رکھوائی ہے اور کیا آپ بھی شہباز تاثیر کی طرح داڑھی منڈوا دیں گے یا اسے قائم رکھیں گے ؟ ۔ صحافی کے سوال پر علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ میں طالبان کی قید سے پہلے بھی اللہ کے بہت قریب تھا۔ اپنے اغوا کے دنوں کے احوال پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قید میں تین سال کس طرح گزارے یہ ایک طویل کہانی ہے فی الحال تو میں  اپنے اہل خانہ کے ساتھ  ہونے پر خوش ہوں ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادےعلی حیدر گیلانی گزشتہ روز ہی تین سال کے بعد القاعدہ کے ذیلی گروپ کی قید سے بازیاب ہو کر وطن واپس پہنچے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -