فٹنس مسائل کا شکارمحمد حفیظ، حارث سہیل، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم کو بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت

فٹنس مسائل کا شکارمحمد حفیظ، حارث سہیل، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم کو بحالی ...
فٹنس مسائل کا شکارمحمد حفیظ، حارث سہیل، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم کو بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس مسائل کا شکار چار کھلاڑیوں محمد حفیظ، حارث سہیل، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم کو بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ کیلئے بوٹ کیمپ 12 مئی سے ایبٹ آباد میں لگے گا جو 2 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے گئے فٹنس کیمپ میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں محمد حفیظ، حارث سہیل، ذوالفقار بابر اور عماد وسیم کو پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی پروگرام میں شرکت کی ہدایت کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں محمد حفیظ نے پی سی بی کو بحالی پروگرام میں رہتے ہوئے بوٹ کیمپ میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

مزید :

کھیل -