ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت وائٹ ہاﺅس کی تذلیل ہو گی لہذا وہ آخری امریکی صدر ثابت ہوں گے :جانی ڈیپ کادعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت وائٹ ہاﺅس کی تذلیل ہو گی لہذا وہ آخری امریکی صدر ثابت ہوں ...
ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت وائٹ ہاﺅس کی تذلیل ہو گی لہذا وہ آخری امریکی صدر ثابت ہوں گے :جانی ڈیپ کادعویٰ

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی وو ڈ اداکارجانی ڈیپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت وائٹ ہاﺅس کی تذلیل ہو گی لہذا وہ امریکہ کے آخری صدر ثابت ہوں گے ۔ڈیلی میل کے مطابق لندن میں اپنی نئی فلم کے پریمیئر میں شرکت کے موقع پر ریڈ کارٹپ پر چینل 5کی منی سٹیفنسن سے گفتگو کرتے ہوئے جانی ڈیپ نے مزید کہا کہ ٹرمپ تاریخی لحاظ سے پُرجوش ہوں گے تاہم صدارتی ہاﺅس ’ٹرمپ وائٹ ہاﺅس ‘سے نبرد آزما نہیں ہو سکے گا ۔

گلوکارہ صنم ماروی کے ملازم جعلی نوٹ چلانے پر گرفتار

جانی ڈیپ نے مزید کہا کہ وہ کسی صورت ایسے متنازعہ کھرب پتی تاجر کی حمایت نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ ٹرمپ کی سوچ پر یقین نہیں رکھتے۔جانی ڈیپ نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے آخری صدر ثابت ہوں گے کیونکہ ’یہ محض اس کے بعد کام نہیں کر سکے گا‘۔

بھارتی پارلیمنٹ کے قریب ایک شخص کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

مزید : تفریح


loading...