رواں برس ریلوے کو ساڑھے چار ارب روپے کا نقصان ہو گا: خواجہ سعد رفیق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رواں برس ریلوے کو ساڑھے چار ارب روپے کا خسارہ ہو گا کیونکہ مالی مسائل کے باعث خسارے میں کمی کا ہدف پورا کرنے میں مشکلات ہیں۔ انہوں نے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی پر متعلقہ ڈویژن کے ڈی این اور ای این کی تبدیلی کا حکم بھی دیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے پاس ایک ارب سے زائد مالیت کا سکریپ ہے تاہم مارکیٹ میں سکریپ کی قیمت میں 10 سے 15 روپے کی کمی آئی ہے اس لئے اگر ابھی سکریپ فروخت کی گئی تو 55 کروڑ روپے کا نقصان ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس ریلوے کو ساڑھے چار ارب روپے کا نقصان ہو گا کیونکہ مالی مسائل کے باعث خسارے میں کمی کا ہدف پورا کرنے میں مشکلات ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے کے حکام نے کمیٹی کو گھوسٹ ملازمین کی رپورٹ بھی پیش کی جس میں بلوچستان کے علاقے دالبندین میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف کیا گیا ہے تاہم قائمہ کمیٹی نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھوسٹ ملازمین سے متعلق تحقیقات حقائق کے برعکس ہیں اس لئے رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ ڈویژن کے ڈی این اور ای این کی تبدیلی کا حکم بھی دیدیا ہے۔