جنرل راحیل شریف اور عبید اللہ خٹک کے درمیان اچھے تعلقات تھے ، آرمی چیف انکی خوشی غمی میں بھی شریک ہوا کرتے تھے :رﺅف کلاسرا

جنرل راحیل شریف اور عبید اللہ خٹک کے درمیان اچھے تعلقات تھے ، آرمی چیف انکی ...
جنرل راحیل شریف اور عبید اللہ خٹک کے درمیان اچھے تعلقات تھے ، آرمی چیف انکی خوشی غمی میں بھی شریک ہوا کرتے تھے :رﺅف کلاسرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رﺅف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور برطرف لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ خٹک کے درمیان اچھے تعلقات تھے ،جنرل راحیل شریف ،عبید اللہ خٹک کی خوشی غمی میں بھی شریک ہوا کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر جنرل راحیل شریف نے اپنے لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ خٹک کا خیال نہیں کیا اور یہ میں بتا دوں کہ عبید اللہ خٹک کے بیٹے کی شادی میں ایک ہفتے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی تھی ۔یہ بات مجھے سلیم صافی صاحب نے بتائی تھی کہ میری وہاں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی ۔

پانا ما لیکس پر وزیر اعظم کل قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے،متن کو حتمی شکل دیدی گئی
روﺅف کلاسرا نے 92نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آرمی چیف راحیل شریف کے لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ خٹک کے ساتھ ایسے تعلقات ہونے کے باوجود انہوں نے کرپشن کے معاملے پر عبید اللہ خٹک کو برطرف کر دیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جس شخص کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں گئے تھے ،ایک ہفتے بعد اُسی شخص کی برطرفی پر دستخط کر رہے ہیں آپ کو اس بات سے اندازہ ہونا چاہیے تھا کہ جنرل راحیل اپنے ملٹری کے لوگوں کومعافی نہیں دے رہے تو آپ کی طرف جو رپورٹس ہیں وہ فوج کو ڈسٹرب کرینگی۔

مودی سرکار کو ایک اور سبکی کا سامنا، اترکھنڈ میں صدر راج ختم، کانگریس کی حکومت بحال

مزید :

اسلام آباد -