چنیوٹ میں استاد نے تشدد کر کے طالب علم کو معزور کردیا

چنیوٹ میں استاد نے تشدد کر کے طالب علم کو معزور کردیا
چنیوٹ میں استاد نے تشدد کر کے طالب علم کو معزور کردیا

  


چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ میں استاد کے تشدد سے طالب علم کی کلائی ٹوٹ گئی۔

چینل24کے مطابق سرکاری سکول کے استاد نے 9سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد کیا جس سے ا س کی بائیں کلائی ٹو ٹ گئی ۔طالب علم کو سبق سنانے کا کہا گیا جس میں ناکامی پر ٹیچر طالب علم پر برہم ہو گیا اور ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا ۔طالب علم کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ بچے کی بائیں کلائی ٹوٹ چکی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے اس سے قبل بھی متعدد بچوںکو تشدد کر کے معزور کر رکھا ہے تاہم والدین کی شکایت کے باوجود محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ۔

مزید : چنیوٹ


loading...